ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس، ترقیاتی سکیموں کا جائزہ سرگودھا ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا


ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس، ترقیاتی سکیموں کا جائزہ سرگودھا ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تشکیل کے حوالے سے مختلف محکموں کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ہائی ویز، لوکل گورنمنٹ اور انہار کے محکموں کی جانب سے پیش کی گئی ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ایسی سکیموں کو ترجیح دی جائے جو عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی بہتری میں مؤثر کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ دستیاب وسائل کا بہترین استعمال ممکن ہو اور عوام کو براہ راست ریلیف مل سکے۔ اجلاس میں ایکسین ہائی ویز اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کے علاؤہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اپنی اپنی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *