آج بروز جمعہ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کوئل گاوٴں کے لوگ جمعے کی شب ایک زوردار دھماکے سے خوفزدہ ہوگئے


آج بروز جمعہ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کوئل گاوٴں کے لوگ جمعے کی شب ایک زوردار دھماکے سے خوفزدہ ہوگئے۔ چند گھنٹوں میں ہی یہ معلوم ہو گیا کہ یہ دھماکہ ڈاکٹر عمر نبی کے گھر میں ہوا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق حکام نے پلوامہ کے کوئل گاوٴں میں لال قلعہ خود کش حملے سے تعلق کے الزام میں عمر نبی کا گھر تباہ کردیا۔
پولیس یا کسی اور سکیورٹی ادارے نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا، تاہم ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ڈاکٹر عمر کے گھر میں بارودی مواد موجود ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’دھماکے کے بعد اُنھوں نے فارنزک ٹیم کے ہمراہ گھر کا دورہ کیا، ہم سب امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔‘
واضح رہے کہ 10 نومبر کی شام نئی دہلی کے لال قلعہ کے علاقے میں ایک کار بم حملہ ہوا جس میں 10 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *