جرائم پیشہ یاسین و چھانی ایس ایس پی کیماڑی کیلئے چیلنچ بن گیا نشاندہی کروانے کے باوجود سعید آباد پولیس کاروائی سے قاصر


جرائم پیشہ یاسین و چھانی ایس ایس پی کیماڑی کیلئے چیلنچ بن گیا نشاندہی کروانے کے باوجود سعید آباد پولیس کاروائی سے قاصر یاسین وچھانی سعید آباد پولیس کا چہیتا بن بیٹھا یاسین و چھانی کے گٹکے ماوے اور جوئے کے اڈہ آب و تاب سے چلنے لگے سعید آباد پولیس کسی بھی قسم کا جرائم کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام والدین کا کہناہے ہماری نوجوان نسل تیزی سے جوئے سٹہ اور چھکہ اور نشے کی لت میں مبتلا ہورہی ہے جرائم کی نشاندہی کروانے کے باوجود سعید آباد پولیس کاروائی کرنے سے قاصر معزز شہریوں کی افسران بالا سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ تھانہ سعید آباد کی حدود میں ہرجگہ ہرگلی ہرکونے پر گٹکاماوا منشیات جواسٹہ سعید آباد پولیس کی سرپرستی میں زور وشور سے جاری لیکن سعید آباد پولیس نوجوان نسل کی پرواہ کئے بغیر جرائم پیشہ کی سرپرستی کرنے میں مصروف تھانہ سعید آباد کے مختلف علاقوں میں منشیات اور جواسٹہ چل رہاہے اور گٹکا ماوا تو ہر گلی ہر کونے پر بیچا جارہاہے سعید آباد پولیس مال کماؤں مہم میں مصروف ہے خصوصی ذرائع نے بتایا ہے تھانہ سعید آباد کی حدود داؤد گوٹھ ناکوا ہوٹل کے اطراف سعید آباد پولیس کی سرپرستی میں یاسین و چھانی کا جوئے کی محفل آب و تاب سے چلنے لگی خصوصی ذرائع نے سن سنی خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایاہے اس جگہ پر ایک بار نہیں کئی بار جوئے کا اڈہ آباد ہواہے علاقہ عوام کی کمپلین اور صحافیوں کی نشاندہی پر اڈہ بند کروا یا گیا لیکن پہر جوئے کی محفل آب و تاب سے جاری ہے بار بار نشاندہی کروانے کے باوجود سعید آباد کی پولیس اس کوں بند کروانے کی کوشش بھی نہیں کررہی خصوصی ذرائع نے یہ بھی بتایا تھانہ سعید آباد کے حدود میں جگہ جگہ کیبنوں پر گٹکے ماوے کے ساتھ ساتھ ایرانی پیٹرول بھی پولیس کی سرپرستی میں فروخت کیا جارہاہے اور گٹکا ماوا تو تھانہ سے چند قدم آگے چلتے ہی ہر کیبن پر کھلے عام بیچا جارہاہے والدین کا کہناہے جوئے اور منشیات ایک ایسامرض ہے جس کی وجہ سے لاتعداد خاندانوں کی زندگیاں تباہ وبرباد کردی ہے جوا چھکہ اور منشیات کا کاروبار و مرض میں مبتلاہونا نہ صرف انسان کی اپنی ذات اور اس کی زندگی بلکہ گھر و معاشرے اور قوم کو تباہ و برباد کرنے کے مترادف ہے والدین کا کہناہے ہم نے بہت قریب سے جوئے اور منشیات کی عادت میں اپنی نوجوان نسل کو مبتلاہوتے ہوئے دیکھاہے واقعی وہ مناظر دیکھ کر جوا چلانےاور منشیات فروشوں اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کیلئے ماباب کی دل سے بددعائے نکلتی ہے جواریوں کے ساتھ منشیات کے عادی افراد کی زندگی تو عذاب میں ہوتی ہے مگر اس سے وابستہ خاندان عزیز و اقارب کا جینا بھی اجیرن ہوجاتاہے رشتوں پر ضربیں لگتی ہے جس کے نتیجہ میں رشتوں کے اندر درارے پیدا ہوجاتی ہیں منشیات کے عادی افراد کو حلال و حرام کی تمیز بھی نہیں رہتی معاشی مسائل اپنی انتھا کو پہنچ گئے معاشرے میں جرائم اسٹریٹ کرائم کی وارداتے اور زناخوری فحاشی کے اڈے آباد ہوتے چلے جارہے ہیں شاید انہیں وجوہات کی بناپر منشیات اور جوئے کو لعنت کہاجاتاہے علاقہ عوام کی آئی جی سندھ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایس ایس پی کیماڑی سے برادرانہ اپیل ہے فوری طور پر تھانہ سعید آباد کی حدود میں چلنے والے تمام جرائم کو بند کروایا جائے اور نوجوان نسل کو تباہ ہونے سے بچایا جائے

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *