فیصل آباد:عید الفطر پر صارفین کوبجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنا نے کیلئے آپریشنل تیاریاں مکمل کرلی گئیں:فیسکو ترجمان
فیصل آباد:چیف ایگزیکٹو فیسکو کی ہدایت پرعید الفطر کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے مرکزی کنٹرول روم قائم:فیسکو ترجمان
فیصل آباد: چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر محمد عامر مانیٹرنگ سیل کی براہ راست نگرانی کریں گے:ترجمان فیسکو
فیصل آباد: تمام 6 آپریشن سرکلز میں بریک ڈاؤن اورصارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے چیف انجنئیرکی سطح کے افسران کی ڈیوٹیاں مقرر:فیسکو ترجمان
فیصل آباد: عید کے تینوں ایام میں فیسکو اعلیٰ افسران ڈسٹری بیوشن کنٹرول سنٹر میں موجود رہیں گے: فیسکو ترجمان
فیصل آباد: چیف انجینئر آپریشن محمد سعیدبطورکوآرڈینیٹر جبکہ جی ایم آپریشن عمر حیات گوندل تمام آپریشنل سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے:فیسکو ترجمان
فیصل آباد:عیدالفطر سے پہلے ایس ڈی اوز کو ٹرانسفارمر ٹرالیاں سپیئر کرنے کی ہدایات جاری:فیسکو ترجمان
فیصل آباد:فیسکو ریجن میں شکایات کے ازالہ کیلئے فیسکو سٹاف24/7گھنٹے متحرک رہے گا: فیسکو ترجمان
فیصل آباد:صارفین اپنی شکایات فیسکوسمارٹ ایپ،118،ٹال فری نمبر0800-66554اور متعلقہ دفاترکے نمبرزپرکال اور8118پر میسج کے ذریعے کریں۔فیسکو ترجمان
فیصل آباد:فیسکو صارفین کو بلا تعطل بجلی کی سپلائی اولین ترجیح ہے: فیسکو ترجمان
