
پنجاب ہائی وے پٹرول کا عیدالفطر کے موقع پر مسافروں سے مقرر شدہ حد سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کا آغاز۔
عید الفطر کے پر مسرت موقع پر اپنے گھروں کو واپس جانے والے مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو بھاری جرمانہ، کرایہ واپسی اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ہائی ویز پر سفر کرتے شہری اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کی صورت میں پی ایچ پی ہیلپ لائن 1124 پر اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں-
