
سرگودھا معروف قانون دان مقتول رانا عامر لطیف ایڈوکیٹ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق سیاسی سماجی رہنماء مقتول رانا عامر لطیف ایڈوکیٹ کا جنازہ ان کی رہائش گاہ اولڈ سول لائن دھوبی موڑ سے اٹھایا گیا اور نمازہ جنازہ میلہ منڈی گراؤنڈ اور بعدازاں آبائی گاؤں چک 125جنوبی میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں صدر ڈسٹرکٹ بار رمیض سلطان فاروقہ ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری بار خاور چیمہ ایڈوکیٹ،سابق صدر بار رانا ظفر یاسین،ایم این اے ملک شفقت اعوان ایڈوکیٹ،ممبر پنجاب بار عبدالقدیر جالب،ایم پی اے رانا منور غوث،سابق ایم پی عبدالرزاق ڈھلوں، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی تعداد نے شرکت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے آج مورخہ 29مارچ کو ان رہائش گاہ اولڈ سول لائن میں قرآن خوانی اور دعا کی جائے گی،مقتول رانا عبدالطیف خالد ایڈوکیٹ مرحوم کے بیٹے اور رانا طارق لطیف ایڈوکیٹ کے بھائی تھے،جن کی تین بیٹیاں اور دو معصوم بیٹے تھے،جبکہ تھانہ کینٹ پولیس قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش میں متحرک ہیں،مقامی پولیس کا کہنا ہے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے،اس موقع پر لواحقین،وکلاء برادری سمیت دوست احباب نے حکومت وقت،آئی جی پنجاب،آر پی او اور ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے ان کو قرار واقعہ سزا دی جائے تاکہ انصاف فراہمی ممکن ہوسکے
