سرگودہا سلانوالی میں جاری اربوں مالیت کے ترقیاتی منصوبے ناقص میٹریل اور کرپشن کی نظر حکومتی خزانہ کو بھاری نقصان کا سامنا ضیاء شہید کارپٹ روڈ پر اوور ٹمپریچرڈ جلی ہوئی تار کول ڈال کر روڈ تیار کر دیا روڈ کی لائن منٹ سمیت ٹاپ لیر میں شیڈول سے ہٹ کر تارکول کی کم مقدار، ناقص مکسچر روڈ تعمیر کے دوسرے روز ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا روڈ اکھڑنا بجری نکلنا شروع اہل علاقہ کا شدید احتجاج روڈ بلاک کر کے نعرے بازی ایس ڈی او ٹھیکیدار سمیت کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ روڈ کی دوبارہ تعمیر کروائی جائے شہری
تفصیلات کے مطابق سلانوالی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹر ذولفقارعلی بھٹی اور ایم پی اے رانا منورغوث کی خصوصی کاوشوں سے سلانوالی شہر بھر میں اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں جو کے قابل تحسین ہیں تاہم تعمیراتی کام ناقص میٹریل اور کرپشن کی نظر ہو رہے ہیں ترقیاتی کاموں میں سلانوالی کی تاریخ کی بدترین کرپشن کی جارہی ہے ناقص میٹریل شیڈول سے ہٹ کر کام دیدہ دلیری سے جاری ہے کچھ روز قبل ضیاء شہید روڈ کو ایک سال سے زائد عرصہ کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا جس میں جلی ہو ئی تارکول اور انتہائی ناقص غیر معیاری مکسچر ڈال کر روڈ تیار کر دیا ٹاپ لیر سمیت میں انتہائی کم مقدار میں Bitumen کا استعمال لائن منٹ اور دیگر کئی خامیاں ہیں جس کی وجہ سے تعمیر کے پہلے دن ہی بجری نکلنا شروع ہو گئی ہے روڈ کئی جگہوں سے اونچا نیچا ہے روڈ کی تعمیر گارے کی لپائی کا منظر پیش کر رہی ہے اہل علاقہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے کے روڈ کی دوبارہ تعمیر شیڈول کے مطابق کروائی جائے اور نگران انتظامیہ ایس ڈی او ٹھیکیدار کے خلاف سخت کاروائی کی جائے شہریوں کی جانب سے عید الفطر کے بعد بھر پور احتجا ج کا اعلان۔
