
تھانہ علی پور چٹھہ,
3 سگی بہنوں کے بھیانک قتل کا ڈراپ سین، جرمن پلٹ خاوند ہی قاتل نکلا
بیوی اور 2 سالیوں کو بے دردی سے قتل کرنے والا مرکزی ملزم اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار، سنگین جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ڈاکٹرسردارغیاث گوجرانوالہ
سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ضلع بھر میں سنگین جرائم میں ملوث خطرناک مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ انہی احکامات کے پیش نظر ایس ایس پی آپریشنزغیوراحمد کی ہدایت پر ایس پی صدر ڈویژن اختر علی وینس اورایس ڈی پی او وزیرآباد فراست اللہ آفریدی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ علی پور چٹھہ سب انسپکٹر اورنگزیب ، انچارج HIU سب انسپکٹر صدام حسین ودیگر پر مشتمل پولیس ٹیم نے جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش اپناتے ہوئے 3 سگی بہنوں کے اندھے قتل کا لرزہ خیز مقدمہ ٹریس کر کے مرکزی ملزم کو اپنے2بھتیجوں سمیت گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق 23.05.2025 کو بذریعہ 15 کال اطلاع ملی کہ رسول نگر روڈ نزد رکھ کلاں سٹاپ کے قریب ایک نامعلوم خاتون کی ڈیڈ باڈی موجود ہے جسے فائر مار کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس فوری موقع پر پہنچی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 957/25 بجرم 302 ت پ تھانہ علی پور چٹھہ میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مقتولہ کی شناخت اور فیملی ٹری حاصل کی جبکہ اس کے شوہر منشاء مسیح کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں جو بظاہر جرمنی میں مقیم تھا۔ ٹریول ہسٹری سے معلوم ہوا کہ ملزم وقوعہ کے روز بیرون ملک فرار ہوا اور حالیہ دنوں میں پاکستان آ کر روپوش ہو گیا تھا۔پولیس نے CDR اور ہیومن ریسورس کی مدد سے ملزم منشاء مسیح اور اس کے بھتیجوں داؤد اور سجان کو ٹریس کر کے حراست میں لے لیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم منشاء نے اپنی بیوی نازیہ کو فائر مار کر قتل کیا جبکہ اپنے بھتیجوں کے ساتھ مل کر سالی بملا کو فائرنگ اور ماریہ کو نہر میں دھکا دے کر قتل کر دیا۔ بعد ازاں دونوں مقتولین کی نعشیں مختلف مقامات سے برآمد ہوئیں۔ پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کیس ٹریس کر کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے مجرمان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ اوتھانہ علی پور چٹھہ سب انسپکٹر اورنگزیب ،سب انسپکٹر صدام حسین اورانکی ٹیم کو شاباش دی ۔
