ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کی جانب سے ضلع بھر میں مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیے گئے


شیخوپورہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کی جانب سے ضلع بھر میں مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیے گئے ہیں، جس کے تحت تھانہ صفدرآباد میں محمد سجاول کو نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ہے۔
نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او محمد سجاول نے چارج سنبھالتے ہی جرائم کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ صفدرآباد کو ایک مثالی تھانہ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جبکہ مظلوم افراد کو فوری اور بلا امتیاز انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
محمد سجاول کا شمار ایک متحرک، نڈر اور فرنٹ لائن پر کام کرنے والے افسران میں ہوتا ہے، جو خود فیلڈ میں رہ کر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کی تعیناتی سے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ عوام کو بھی پولیس کی کارکردگی میں بہتری کی امید ہے۔
دوسری جانب سابقہ ایس ایچ او تھانہ صفدرآباد ملک نوید انجم اعوان کا تبادلہ سٹی فاروق آباد کر دیا گیا ہے۔ اپنے دورِ تعیناتی کے دوران انہوں نے تھانے میں نظم و ضبط کو بہتر بنانے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ایک دبنگ اور انصاف پسند افسر کے طور پر جانے جاتے رہے، جنہوں نے بلا امتیاز مظلوم افراد کو انصاف فراہم کیا اور جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات کیے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *