سرگودہا ڈی آئی جی سعید اللہ گوندل نے شاہ پور جیل کے مین گیٹ کے سامنے پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا


سرگودہا ڈی آئی جی سعید اللہ گوندل نے شاہ پور جیل کے مین گیٹ کے سامنے پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔
واقعہ کے دوران ایک شخص فائر لگنے سے زخمی ہو گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی ہونے والا شخص شاہ پور جیل میں ملاقات کے لیے آیا ہوا تھا.
کہ اسی دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔ پولیس نے فوری طور پر زخمی کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
ڈی آئی جی سعید اللہ گوندل نے موقع پر موجود افسران سے واقعہ کی مکمل تفصیلات حاصل کیں اور ہدایت جاری کی کہ واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *