
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غزالہ کنول کی زیرصدارت ماہ رمضان المبارک میں اشیاء خوردنوش کی پرائس کنٹرول کرنے اور مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی اور ناجائز منافع خوری کے سلسلے میں ہونے والی کاوائیوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منقعد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ ،ڈی ای او انڈسٹری محمدعبداللہ، ڈسٹرکٹ انچارج پیرا فورس نور محمد،اسرار احمدقریشی لوکل گورنمنٹ ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شہباز وڑائچ، دیگر محکموں کے افسران موجود تھے علاوہ ازیں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فلیڈ میں نکلیں اورگھی ،آٹا،چینی،فروٹ،سبزی، گوشت،چکن،بیسن ،دالیں ،دودھ دہی سیمت تمام اشیاء کی پرائس چیک کریں زائد قیمت وصول کرنے والے دوکانداروں کو جرمانے کریں انہوں نے ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے حوالے سے سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نےکہاکہ مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا لمہ بہ لمحہ جائزہ لیں شہریوں کی جیبوں پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف شہریوں کو ماہ رمضان المبارک میں اشیاء خوردنوش کی مقرر کردہ قیمتوں پر دستیابی کے لیے بہت سنجیدہ ہے، پنجاب میں تمام اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جارہا ہے اس ضمن میں کسی بھی افسر یا اہلکار کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اور اشیاء خوردنوش مقرر کردہ نرخوں سے یقینی بنائیں۔
